مون سون سسٹم

تحریر : ستارہ جبیں

دنیا کے مون سون سسٹم سالانہ موسم گرما اور موسم سرما کی ترتیب کے مابین چکر لگاتے رہتے ہیں۔ موسم برسات اور گرمی کے آجانے سے مون سون کی اصطلاح بھی کافی استعمال ہوتی ہے ۔ سردیوں میں ، گردش، ٹھنڈی زمین سے گرم سمندر تک ہوتی ہے ، جبکہ گرمیوں میں ، اس کے برعکس ہوتا ہے۔ کچھ علاقوں میں سردیوں کے مون سون کے دوران بارش بھی ہوتی ہے۔
ہوا کا اصول ہے کہ زیادہ دبائو سے کم دبائو کی طرف چلتی ہے ، سمندر پر اس سیزن میں چونکہ سورج کی روشنی عمودی پڑتی ہے جس سے سطح سمندر کی ہوا گرم ہوجاتی ہے ، اس لئے ساحل پر پہنچنے والی ہوائیں نمی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ مزید شمال کی طرف چلی جاتی ہیں ۔نمی سے لدی ہوئی یہ ہوائیں میدانی علاقوں میں پہنچتی ہیں ، نم آلود ہوائوں کی بلندی میں مزید اضافہ ہوجاتاہے، اور بادل بنتے ہیں جو مون سون کا باعث بنتے ہیں۔
مون سون دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی ہوتا ہے۔
بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ مون سون کسے کہتے ہیں؟ عام طور پر اس کا مطلب زمین اورسمندر پر گرمی کے ساتھ فضا میں تبدیلی لیا جاتا ہے ۔انگریزی زبان میں یہ لفظ سب سے پہلے برصغیر میں استعمال کیا گیا۔اس اصطلاح کا مفہوم خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے اٹھنے والی ہوا تھی جو خطے میں بارش کا باعث بنتی ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ یہ عربی کے لفظ موسم Mawsim سے نکلا ہے۔ انگریزوں نے شاید اس کو پرتگالی کے لفظ مونساؤ monsao سے کشید کیا ہے۔ مون یعنی چاند یعنی مہینہ سے لیا گیا جبکہ سوئن تامل زبان میں بہنے والی چیز کو کہا جاتا ہے۔مجموعی طور پر مون سون ہوائوں، بادلوں اور بارشوں کا ایک سلسلہ ہے۔جولائی کے قریب مون سون کے بادل پاکستان پہنچتے ہیں جسے ساون کی جھڑی کہتے ہیں۔
پنجاب کے بالائی، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے زائد بارشیں ہوتی ہیں۔ جب کہ پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔ بارشوں کے باعث پاور سیکٹر اور زراعت کے لیے پانی کافی مقدار میں جمع ہوجاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں