لاہور میں لڑکی نے لڑکے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سڑک پر اشتہارات چلوا دیئے

لاہور :اکثر اوقات ہمیں اظہار محبت یا شادی کی پیشکش کیلئے کیئے جانے والے نت نئے انداز دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن ایک لڑکی نے اپنی محبت کا اظہار محبو ب کے ساتھ اس طرح کر دیاکہ پورے شہر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ، اب بھلا کوئی ایسی پیشکش کو انکار کیسے کر سکتا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر کار یہ خوش قسمت لڑکا کون ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عام طور پر اظہار محبت میں پہل لڑکوں کی جانب سے ہی کیئے جانے کا رجحان پایا جاتا ہے لیکن لاہور کی رہائشی اس لڑکی نے تو تمام چیزوں کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سڑک پر لگے ” سٹیمرز “ (اشتہارات کیلئے لگائی گئی سکرینز)پر ڈیجیٹل طرز پر اظہار محبت کر دیا جسے دیکھ کر سڑک پر سفر کرنے والے شہری دنگ رہ گئے ۔

سٹیمرز پر کسی نامعلوم لڑکی کی جانب سے فیصل عمران نامی شخص سے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی رضامندی پوچھی گئی تھی جس پر تحریر تھا کہ ” کیا تم ہمیشہ میرے رہوگے؟“۔تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فیصل عمران کون ہے اور یہ اشتہار کس کی جانب سے چلوایا گیا البتہ ان دنوں یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں