بھٹو کا پوتا ذوالفقار جونیئر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

کراچی: بھٹو کا پوتا ذوالفقار جونیئر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں ذوالفقار جونیئر دادو، لاڑکانہ، سکھر اور سیہون سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے میدان میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں ذوالفقار جونیئر دادو، لاڑکانہ، سکھر اور سیہون سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں، وہ آرٹ اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں سرگرم ہیں۔

ذوالفقار جونیئر ایدھی فاونڈیشن کے ساتھ مل کر سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے چندہ اکھٹا کررہے ہیں۔ لوگوں کو متحرک کرنے کیلئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کئی پیغامات اور وڈیوز شیئر کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں