سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم کے میچ ہارنے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہر بھارتی شرمندہ ہو جائے

برمنگھم : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کر لئے ہیں اور پاکستانی ٹیم کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے جسے ناصرف بنگلہ دیش کیخلاف اپنا میچ جیتنا ہو گا بلکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کی دعائیں بھی کرنا ہوں گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ پر پاکستانیوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اگر میچ کے آخری حصے میں بالخصوص آخری 9 اوورز میں مہندرا سنگھ دھونی اور کیدر جادھو کا کھیل دیکھا جائے تو شکوک و شبہات ہی پیدا ہوتے ہیں جس کا اظہار سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی کیا ہے۔

میچ کے آخری اوورز کے کھیل میں سارو گنگولی سابق انگلش کپتان ناصر حسین کیساتھ مل کر کمنٹری کر رہے تھے جنہوں نے دھونی اور جادھو کی بیٹنگ دیکھ کر کہا ”میرے پاس اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ آپ نے مجھ سے سوال پوچھا ہے لیکن میں ان سنگلز کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دے سکتا۔ انگلش باﺅلرز کی لینتھ اور وکٹ سے ملنے والے باﺅنس نے بھی بلے بازوں کیساتھ ’دھوکہ‘ کیا ہے۔ پانچ وکٹیں باقی ہوں اور آپ 338 رنز کے ہدف کو حاصل نہیں کر رہے۔ یہ سب مائنڈ سیٹ کی بات ہے کہ آپ میچ کو کس طرح کھیلتے ہیں۔ مگر ایک بات بالکل واضح ہونے چاہئے تھی کہ جیسے بھی ہو اور گیند جہاں بھی جا کر گرے، آپ کو باﺅنڈریز لگانی ہیں، اس حالت میں گیند ضائع کرنا!“

اپنا تبصرہ بھیجیں