اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے استعفٰی دے دیا

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے استعفٰی دے دیا۔اشتر اوصاف علی نے مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے،اشتر اوصاف علی نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی مشکلات بھی بڑھنے لگیں، ہاشم ڈوگر کے بعد ایک اور صوبائی وزیر مستعفی ہونے کیلئے تیار ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔
سماء نیوز کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں، بلکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر بھی استعفی دینے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں