عمران خان نے فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سے نکال دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے فیصل واوڈا کو نکال دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔فیصل واوڈا کی اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس پر وضاحت کے لیے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پارٹی رکنیت معطل کی گئی۔پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں عمران خان کی جانب سےفیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نوٹس پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کو 26 اکتوبر کو جاری کردہ اس نوٹس کے حوالے سے جاری کیا جا رہا ہے،آپ نے مقررہ مدت کے اندر نوٹس کا جواب نہیں دیا اس لیے پارٹی سے آپ کی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں