پشاور میں موبائل چور کا پیچھا کرنے والا نوجوان زیادتی کا نشانہ بن گیا

پشاور : پشاور میں نوجوان موبائل چور کا پیچھا کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بن گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقہ رام کشن میں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے تہہ خانہ میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔اس حوالے سے درج کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رام کشن کے علاقہ میں ملزم فرمان نوجوان سے زبردستی موبائل چھین کر فرار ہو گیا جس پر شہری نے ملزم کا پیچھا شروع کر دیا۔

جونہی وہ اس کے قریب پہنچا تو ملزم پستول کی نوک پر اسے خالی پلاٹ میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود ملزمان بلال اور ایک جوان لڑکے نے اسے مکان تہہ خانہ میں موبائل فون کا کیمرہ آن کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ہوش آنے پر اسے چھوڑا گیا تاہم موبائل اور 1100 روپے چھین لیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات 292, 377,365 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں