انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 11 پیسے مہنگا،236 روپے تک پہنچ گیا

کراچی : ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھرنا شروع کر دی ہے،انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 236 روپے پر پہنچ گیا ہے،بینک ڈالر 236 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 242 سے 245 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر231 روپے سے تجاوز کر گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 243 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1 روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 230 اعشاریہ 50 روپے سے بڑھ کر 231 اعشاریہ 50 روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 اعشاریہ 25 روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 240 اعشاریہ 75 روپے سے بڑھ کر 243 روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں