پاکستان کے ٹورازم سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،عون چودھری

لاہور :وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاحت و اسپورٹس عون چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس مرتبہ نیویارک امریکہ میں ٹریول ایڈونچر شو میں جس پرجوش انداز سے شرکت کی انشاء اللہ آئندہ بھی اس جذبے کو جاری و ساری رکھا جائے گا اور دنیا بھر میں پاکستان کے ٹورازم سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے یہ بات میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دے کر ہم پاکستان کی معیشت کو مضبوط کر سکتے ہیں انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اور معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں عون چودھری نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے سیاحتی مقامات کی صورت میں ایک انمول خزانہ عطا کیا ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں انہوں نے نیویارک کے ٹریول ایڈونچر شو میں پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت اور بلتستان کے علاوہ نجی شعبے سے ٹریول اینڈ ٹورز آپریٹرز کی قومی جذبے کے ساتھ شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشترکہ کاوشوں بالخصوص امریکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بھرپور تعاون سے پاکستان کو عالمی فورم پر ٹور ازم کو پرموٹ کرنے میں مدد ملی اور آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں میں شریک ہوکر سال 2023 میں پاکستان کو سیاحت کے حوالے سے ایک مثالی سال ثابت کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں