پاک آئی ایم ایف مذاکرات، ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی

کراچی: پاک آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی کے امکان کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی۔لمبی اڑان کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں اب کمی آنے لگ گئی ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔رواں ہفتے میں ڈالر 8 روپے سے زائد سستا ہوا ہے۔آج صبح بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گذشتہ روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت275روپے سے کم ہو کر273.50روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت4 روپے کی کمی کے بعد 280روپے سے گھٹ کر276روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں