170 ارب کا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہو گا

اسلام آباد:مہنگائی کا نیا طوفان،170 ارب کا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی ایک فیصد شرح بڑھنے سے 50 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا،پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک پہنچانے کی حکومتی تیار بھی مکمل ہو گئی ہے۔
لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپے کی آمدن کا امکان ہے۔ ذرئع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ فوری کر دیا گیا ہے،9 ہزار سے زائد کی مقامی ایک ہزار سگریٹ پر 16 ہزار 500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کل شام تک آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانا ہوں گے،نئے ٹیکس لگانے کیلئے منی بجٹ لانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں