اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حسان نیازی کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے کی گئی۔وکیل نعیم حیدر نے کہا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتا یا ضمانت ہو گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔
پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے، حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اس کو اغوا کرلیا گیا ہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ حسان نیازی ایک متحرک وکیل ہیں۔ملک بھر کے وکلا کو فوری سڑکوں پر احتجاج کے لئے نکل آنا چاہئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست تیار کرلی جبکہ قائدین کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں