ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر کوہلی کا شائقین کے نام پیغام

لندن: نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مایوس شائقین کے نام جذباتی پیغام لکھا ہے۔

نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ بھارتی ٹیم کی شکست پر کرکٹ شائقین کے ساتھ بھارتی ٹیم بھی دلبرداشتہ ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس موقع پر شائقین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہر حال میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شکستہ دل کے ساتھ لکھا کہ سب سے پہلے میں ان تمام شائقین کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں جو اتنی بڑی تعداد میں ہمیں سپورٹ کرنے آئے۔ آپ نے اس ٹورنامنٹ کو ہمارے لیے یاد گار بنادیا اور ہم نے ٹیم کے لیے آپ کی محبت کو بھرپور طریقے سے محسوس کیا۔ ہم سب بھی بالکل آپ کی طرح مایوس ہیں اور ہمارے جذبات بھی آپ کے جذبات سے مختلف نہیں۔ ہم نے وہ سب کچھ کیا جوہم کرسکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں