”بھارت کو پاکستان کی مدد سے شکست دی“، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا انکشاف

اسلام آباد : بھارت کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنی حوصلہ افزائی کے لیے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے ویڈیو کلپس دیکھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ پاکستان کی مدد سے جیتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی، نیوزی لینڈ نے میچ سے قبل چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی بالروں کی ویڈیوز بھی دیکھیں۔ نیوزی لینڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کو دیکھتے ہوئے بہترین بالنگ سے بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں