چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور :چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جس کے بعد انہوں نے چیئرمین کو استعفیٰ بھجوا دیا۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل خبر آئی تھی کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق پلیئرز ایجنٹ کی کمپنی کے شیئرہولڈر ہیں ، محمد رضوان بھی مالکان میں شامل ہیں، ۔انضمام الحق ہی نے کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انہیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا جبکہ تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا۔

انضمام الحق ،محمد رضوان اور پلیئرز کے ایجنٹ ایک ہی کمپنی ’’یازو انٹرنیشنل لمیٹیڈ‘‘ کے مالکان میں بھی شامل ہیں۔ کمپنی کا برطانوی رجسٹریشن نمبر1306 سے شروع ہوتا ہے، اس میں تینوں مالکان کا یکساں ایڈریس کول چیسٹر ،انگلینڈ کا لکھا گیا ہے، کمپنی میں تینوں کے شیئرز 25 فیصد سے زائد ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انضمام پی سی بی سے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ بھی وصول کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں