پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کر دی

لاہور : پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کر دی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی۔مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کیں۔ حکومت کی جانب سے الکوفن،میوکورڈ،الرگو،امیڈون اور زن سیل سیرپ پر پابندی عائد کی گئی۔
ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ لاہور میں تیار کھانسی کے سیرپ ایکسپورٹ بھی کیے جاتے تھے۔24 ستمبر2023ء کو بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارکیٹ میں بخار کے غیرمعیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں