’’ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ بھارتیوں کو ہار ہضم نہ ہوئی‘‘

ممبئی:آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست بھارتیوں کو ہضم نہ ہوئی۔

میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر محمد کیف کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آسٹریلیا کو چیمپئین ماننے سے انکار کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میچ قطعی یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ میگا ایونٹ کا فائنل دنیا کی اچھی ٹیم جیتی ہے، آن پیپر بھارتی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ آج بھارت کا برا دن تھا ورنہ یہ میچ ہماری ہی ٹیم جیتی۔
محمد کیف نے کہا کہ ٹاس ہارنے پھر بیٹنگ کرنے کی دعوت ملی تو آسٹریلوی گیند بازوں نے سلو باؤنسرز کروائے جس نے ٹیم انڈیا کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ سال 2003 میں ہماری ٹیم ایونٹ میں بہت اچھا کھیلی تھی لیکن ہم فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئے تھے جس کا احساس ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف کے بیان پر آسٹریلوی کمنٹیٹر گلین مچل نے کہا کہ انہیں یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل کرکٹ کے میدان پر جیتا جاتا ہے کاغذ پر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں