کراچی: زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کی سطح سے زوپر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ذخائر کا حجم 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونیو الے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعدادوشمار کے مطابق 8 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 11 کروڑ 41 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری تھا۔ 7 مارچ کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور مجموعی سطح پر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر پر آگئی۔
Load/Hide Comments