ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا

کراچی: ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں او جی ڈی سی ایل نے کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے، 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ سجاول میں ملا ہے، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس کمپنی نے کہا ہے کہ دریافت سے ملک کے گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا، گیس دریافت کے بارے میں او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور بتایا کہ گیس کا کنواں سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔
اس سے قبل پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کیے، پی پی ایل کی جانب سے سندھ کے ڈسٹرکٹ سجاول میں جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر ملنے کا اعلان کیا گیا، جھم ایسٹ ون کے مقام پر 2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی۔
ترجمان پی پی ایل نے بتایا کہ ٹیسٹنگ سے 13۔69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی، کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے، تاہم اس دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور موجودہ توانائی کے بحران میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کے فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں