حکومت کا عید پر عوام کو بڑا ریلیف، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی

حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دے کر عید کی خوشیاں دوبالا کردیں، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اپریل کے بجلی بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کم ہوکر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی ، ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، پہلے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ4 روپے 43 پیسے تھی جو کہ کم ہو کر 2 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ہر سال کے آغاز پر پورے سال کے ریفرنس ٹیرف کا تعین کرتا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو ہرممکن ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں