سوڈان میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کے پول گرنے اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلا مقامی آبادی میں داخل ہوگیا۔

سوڈان میں گزشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے 18 میں سے 16 صوبوں کو متاثر کیا ہے تاہم 2 دن سے بارشوں نے شدت اختیار کرلی ہے، جس میں 16 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریلیف کیمپوں میں غذائی اشیا کی قلت کا سامنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں