صبح سویرے ڈالر مہنگا ہوگیا،مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 156 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 32 ہزار 70 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کاسلسلہ شروع ہوا اور اس وقت 252 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں