جے یو آئی (ف)کے اہم رہنما کوگولیاں مار کر قتل کردیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما مفتی سلطان محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مفتی سلطان محمود پر گزشتہ روز اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نمازِ فجر کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ میں مفتی سلطان محمود شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ خار ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔ دن بھر ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم وہ رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے مفتی سلطان محمود باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جمعیت علماءاسلام کے امیر تھے۔ انہوں نے انتخابات کے دوران پی کے 102 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔ان کے انتقال پر امیر مولانا فضل الرحمن ودیگر نے اظہار افسوس کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں