نمرتا قتل کیس میں ڈرامائی پیشرفت،ڈی این رپورٹ سامنے آگئی،جانتے ہیں کپڑوں پر کس کے نشانات ملے؟

لاڑکانہ: بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی ڈی این رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔نمرتا کی ڈی این ای رپورٹ لمس جامشو رو کی فرانزک لیبارٹری سے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نمرتا کے جسم کے نمونوں اور کپڑوں پر ایک مرد کے ڈی این ای سیمپل کے نشانات ملے ہیں۔

ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا نمرتا کی ڈی این ای رپورٹ متعلقہ تھانے کو مل چکی ہے جو عدالت میں پیش کی جائیگی۔لاڑکانہ پولیس نے واقعے کے فوری بعد 17ستمبر کو دو پارسل میں ڈی این ای سیمپل فرانزک لیب کوارسال کیے تھے جس میں ایک پارسل میں جسم کے اجزا اور دوسرے پارسل میں نمرتا کے کپڑے شامل تھے۔

ڈی این ای رپورٹ کے مطابق نمرتا کے جسم کے نمونوں اور کپڑوں پر ایک مرد کے ڈی این ای سیمپل کے نشانات ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں