پانچ سالہ کوہ پیما نئے عالمی ریکارڈ کی طرف گامزن

لندن: پانچ سالہ برطانوی بچہ اپنی ہمت اور استقلال سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے قریب پہنچ چکا ہے اور اسے کوہ پیمائی کا جنون ہے۔

اس سال اپریل سے اب تک وہ برطانیہ کی تمام 19 چوٹیوں کو سر کرچکا ہے جن کی اونچائی 30 ہزار فٹ تک بنتی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ حال ہی میں اس نے برطانیہ کی پینی گنٹ چوٹی اور اسکیفل پائک کو عبور کیا ہے جس کی اونچائی 2300 اور 3000 فٹ ہے۔

چارلی اسکول کا طالب علم ہے اور اس کے 51 سالہ والد کے مطابق چارلی ایک دن میں 10 میل تک ہائی کنگ کرسکتے ہیں۔ اس کے والد پال کہتے ہیں کہ یہ بچہ کبھی نہیں تھکتا اور اس کی توانائی گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں