اسٹاک مارکیٹ مندی کے حصار سے نہ نکل سکی، 40 ارب مزید ڈوب گئے

حصص کی فروخت کا دباؤ ،164پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 38384پر بند ہوا
کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوبھی مندی رہی ۔100انڈیکس 150سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 38300پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر آگیا، 60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ بعد ازاں حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کے اثرات لوٹ آئے۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 163پوائنٹس کی کمی سے 38384 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 اور آل شیئر انڈیکس میں بھی مندی رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 70 کروڑ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب19ارب روپے رہ گئی۔مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،202 کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں