عمران خان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرنے میں کامیاب ،قومی خزانے میں 38 کھرب روپے کی ریکارڈ واپسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیاہے کہ جلد 38 سو ارب روپے کی ریکوری ہونے والی ہے، کرپشن کا پیسہ واپس حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے، اس سلسلے میں خاموشی سے کام کیا جا رہا ہے۔ کرپشن کرنے والے نہیں بچیں گے ان سب کو ملک کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ غلط تھا۔ اب بہت سے لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ نواز شریف کو رعایت دے کر غلطی کی گئی ہے۔ ایک جانب نواز شریف کو مجرم ہوتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، تو دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف جو کے حقیقت میں بہت زیادہ بیمار ہیں، ان کا بیرون ملک بیان ریکارڈ نہیں کیا جا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں