چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 15منٹ میں نئی تاریخ رقم کردی،ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 15 منٹ میں 15 مقدمات نمٹا دیئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جون میں دائر کی گئی فوجداری پٹیشن کی سماعت ساڑھے نو بجے شروع کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام قیدیوں کے مقدمات میں ایک ہی پوزیشن ہے۔

غلط رپورٹ کے باعث بہت سے لوگ رہا ہوگئے ۔آئندہ یہ غلطی نہیں ہونی چاہیے۔ آخری کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر نے مو قف اختیار کیا کہ یہ بھی اسی طرح کا کیس ہے۔ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے جواب میں کہا کہ سیم آرڈر پٹیشن منظور کی جاتی ہے۔
چیف جسٹس آصف کھوسہ نے 15 کیسز پر سماعت مکمل کرکے کرسی سے اٹھے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے۔عدالتی عملے نے نظر دوڑائی تو 9بج کر45 منٹ کا وقت تھا، اس طرح بینچ نے 15 منٹ میں 15کیسز نمٹا دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں