حکومت کی جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس سے متعلق حکمت عملی مرتب

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی۔
سابق آرمی چیف پرویزمشرف کے تفصیلی فیصلے سے متعلق وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کے جج وقاراحمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون اوروزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبرریفرنس تیارکررہے ہیں جس میں جسٹس وقار سیٹھ کی ذہنی حالت پرسوالات اٹھائے جائیں گے، ان کے خلاف ریفرنس میں غیرانسانی فیصلہ دینے کا الزام لگایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس میں لاش کی حرمت سے متعلق شرعی احکامات کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔ ریفرنس کی تیاری میں اٹارنی جنرل آف پاکستان سے مشاورت کی جائے گی اورریفرنس پروزیر اعظم کو مکمل بریفنگ کے بعد منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں