پاکستان اور افغانستان کا فنڈ میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے مختص

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے مختص کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم امریکا کی جانب سے مختلف پروگرامز کے لیے مختص فنڈ سے لی جائےگی، افغان سیکیورٹی فورسز کے فنڈ کے لیے مختص رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر جب کہ پاکستان کے لیے مختص کوالیشن سپورٹ فنڈسے بھی رقم لی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں