چونیاں:عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ،ایس ڈی او لیسکو کے وارنٹ گرفتاری جاری

چونیاں(طاہر رحمان سے)عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ،ایس ڈی او لیسکو افتخار احمدکے وارنٹ گرفتاری جاری۔ ، عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی شروع، گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم ۔عدالت کی طرف سے حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجودبجلی کامیٹر اتار کر لے گئے تھے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ خاندان پانی کی بوند بوند کو ترس گیاتھا۔ تفصیلات کیمطابق الہ آباد کے رہائشی عبدالغفورکے نام پربجلی کنکشن نمبر15 11734 0066350Uہے۔ خلاف قانون طور پرگزشتہ ماہ 12406/- روپے کا بل بجھوا یا۔ اس غیر قانونی اقدام پرسائل نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے حکم امتناعی کے ذریعے لیسکو اہلکاروں کوبجلی کنکشن کاٹنے سے روک دیالیکن ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن الہ آبادافتخار احمدکی ہدایت پر لائن مین غلام رسول ، محمد عاشق نے عدالتی حکم امتناعی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے میٹر بجلی اتار کر گھر کو اندھیر ے میں ڈبو دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں