این اے 249 ضمنی الیکشن ، مسلم لیگ ن انتخابی مہم میں ’ٹافیاں‘ بانٹنے لگی

کراچی اسلام آباد : کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 مین ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کی جانی والی انتخابی مہم میں پاکستان مسلم لیگ ن ’ٹافیاں‘ بانٹنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے انتخابی مہم کے لیے انوکھا انداز اختیار کرلیا ، مسلم لیگ ن کے امیدوار نے انتخابی مہم کے دوران عوام میں اپنی تصویر والی ٹافیاں تقسیم کیں ،

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹافی کے ریپر پر ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے اپنی تصویر بھی چھپوائی ہے ، جہاں ریپر کے ایک طرف ناصرف مفتاح اسماعیل کی اپنی تصویر ہے بلکہ اس کے ساتھ اردو میں ’مفتاح‘ کا لفظ بھی تحریر کیا گیا ہے جب کہ ٹافی کے ریپر کی دوسری طرف انتخابی حلقے این اے 249 کے علاوہ پارٹی کا نام پاکستان مسلم لیگ ن بھی تحریر کیا گیا ہے جب کہ حلقے کے بچوں اور عوام میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے خود یہ ٹافیاں تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں