انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو جرمانہ کر دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ورلڈ کپ کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے اس لحاظ سے برا ثابت ہوا کیونکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر تین کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کی۔

اس فتح کے باوجود سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 20 اور دیگر کھلاڑیوں کو10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ میچ کے دوران انگلینڈ کو نہ صرف شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ان کے دو کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے باوہر جوفر آرچر اور بے باز جیسن رائے پر میچ فیس کا 15 ، 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ، جوفرا آرچر نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جب کہ جیسن رائے نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور دونوں کھلاڑیوں نے میچ ریفری جیف کرو کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں