احسان مانی کا پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔

پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے چار مقامات لاہور۔ کراچی، ملتان اور راولپنڈی کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزین و آرائش پر دو ارب روپے خرچ ہوئے ، اس طرح ملتان اسٹیڈیم پر سو سے دو سو ملین جبکہ پنڈی اسٹیڈیم کو دو سو سے تین سو ملین کے اخراجات سے عالمی معیار کا بناہیں گے۔ لاہور میں کافی حد تک کام پہلے ہی ہوچکا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان آکر پی ایس ایل میچز کھیلنے پر کوئی تحفظات نہیں رہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےاحسان مانی نے کہا کہ دونوں بورڈز کو کوئی مسئلہ نہیں، ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، امید ہےکہ انتخابات کے بعد سیاسی تناو کم ہونے سے کرکٹ روابط بھی بہتر ہوں گے، ایشیا کپ کے میزبانی کے لیے بھارت نے پاکستان کی حمایت کی ہے،ہم اگلے سال ایشیاکپ کے تمام میچ پاکستان میں کراناچاہتا ہیں، اگر بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے میں روڑے اٹکائے تو پھر یواے ای میں اس ایونٹ کی میزبانی کرنےکا بھی آپشن موجود ہے۔ بھارت نے بھی ایشیا کپ کی میزبانی ایواے ای میں ہی کی تھی۔
احسان مانی نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد سلیکشن کمیٹی ، کپتان اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی کا احتساب ہوگا۔ ایونٹ کے دوران وہ کسی کونکالنا چاہتے ہیں اور نہ ہی تبدیلی براے تبدیلی کا قائل ہوں۔ میگا ایونٹ کے ختم ہونے کے بعد جائزہ لیں گے کہ کس کو رکھنا ہے یا تبدیلی کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں