شعیب اختر کی 157 ، 158 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ

راولپنڈی : سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کروانے کی ٹریننگ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں 157 اور 158 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہمیشہ باؤلنگ کرتا تھا۔ ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ 157 اور 158 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تو کرنا تھا باؤلنگ تاہم 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے نہیں کر پارہا تھا، میں نے اپنے ساتھ ٹائر کو باندھ کر بھاگنا شروع کیا ،ٹریننگ کم لگی۔
انہوں نے کہا کہ پھر اسلام آباد میں رات کے وقت چھوٹی گاڑی کو کھینچنا شروع کیا تاہم وہ بھی کم لگا، پھر ٹرک کو تقریباً 5 میل کھینچ کر لے جانے کی ٹریننگ شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں