ورلڈ گیمز کا میلہ 7جولائی سے برمنگھم میں ا, 3600اتھلیٹس کی شرکت

برمنگھم:انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈگیمز کا آغاز 7جولائی 2022سے برمنگھم میں ہو گا،جس میں 100سے زائد ممالک کے 3600اتھلیٹس شرکت کرینگے۔پاکستان کے 16سالہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ گیمز کا میلہ ہر 4سال بعد منعقد کیا جاتا ہے،اس سال بھی انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔۔برمنگھم گیمز آرگنآئزنگ کمیٹی کے مطابق 10روزہ ورلڈ گیمز میں34کھیلوں میں 213میڈلز کیلئے مقابلے ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں