بھارت نے انڈونیشیا کو ہرا دیا، پاکستان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر

جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 16 گول سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

اس سے قبل جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔جس کے بعد پاکستان کے سپرفور مرحلے میں صرف اس صورت میں رسائی ممکن تھی جب بھادت انڈونیشیا کے خلاف کم ازکم 15 گول کے مارجن سے کامیابی پائے۔

بھارت نے 16 گول اسکور کرتے ہوئے بہتر گول اوسط کی بنیاد ہر سپر فور میں جاپان کے ساتھ جگہ بنالی۔
پول اے میں تیسری پوزیشن ملنے کی وجہ سے پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی نہ پاسکا۔ایشیا کپ کی چار ٹاپ ٹیموں نے بھارت میں آئندہ برس جنوری میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں رسائی پانی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں