آئی پی ایل: 5 افراد جوئے کے شبے میں گرفتار

کولکتہ : آئی پی ایل کے ایلیمنیٹر میں جوئے کے شبہ پر 5 افراد کو ایڈن گارڈنز سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کو خصوصی اینٹی راؤڈی سکواڈ کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، سنیل کمار، اجے کمار، امر کمار، عبید خلیل اور انکیت کمار کا تعلق بہار سے ہے۔ کولکتہ پولیس نے تین افراد کو خصوصی اطلاع پر ایف ون بلاک سے گرفتار کیا، یہ افراد لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کے بجائے اپنے موبائل فونز پر مصروف تھے۔
اے آر ایس حکام کے مطابق ان کے پاس سے سات موبائل فون، ایک پورٹیبل راؤٹر اور نقدی ضبط کی گئی۔ مقامی پولیس ان کے ساتھیوں کا پتہ لگانے کے لیے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں