ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ڈیرن سیمی کے نام

ویسٹ انڈیز اور پشاور زلمی کے سابق کپتان اور کوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور خدمات پر حکومت پاکستان نے گزشتہ سال ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ ستارہ پاکستان کا اعزاز ڈیرن سیمی ان کے شہر میں موصول ہوا، ڈیرن سیمی نے شلوار قمیض زیب تن کرکے ستارہ پاکستان وصول کیا۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا یہ ستارہ پاکستان میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ ڈٰرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ان کے گھر جیسا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں