ون ڈے سیریز:برینڈن کنگ نے نیدرلینڈز سے فتح چھین لی

ویسٹ انڈیز اور نیدر لینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیدرلینڈز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے دوسرے میچ نیدرلینڈز کے وی آر اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 49 ویں اوور میں 214 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز اسکوٹ ایڈورڈس نے 68 رنز کی اننگ کھیلی،میکس و ڈوڈ 51،وکرامجت سنگھ 46 جبکہ کپتان پیٹر سیلر صرف 5 رنز بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل حسین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،الزرئی جوسیف 2 جبکہ اینڈرسن فلپ،ہیڈن والش اور نکروماہ بونر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں