ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ کی گونج!بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا۔۔معاملہ آئی سی سی تک پہنچ گیا

اسلام آباد :گزشتہ روز میچ میں بھارت کو انگلینڈ سے 31رنز سے ہار ناگلے پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر ایک صحافی نے میچ کو ’’فکسنگ ‘‘ قرار دیتے ہوئے آئی سی سی سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں نجی ٹی وی پر صحافی مرتضی علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ میچ فکس تھا، بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں بھارت کی شکست مشکوک دکھائی دیتی ہے ، آئی سی سی کو چاہیے وہ اس میچ کی تحقیقات کروائیں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کریں ،کیونکہ یہاں سپاٹ فکسنگ نہیں بلکہ پورے کا پورا میچ ہی فکس ہوا ہے، اگر آئی سی سی بھارت کی اس خراب کارگردگی پر کوئی ایکشن نہیں لیتا تو وہ اخلاقی اتھارٹی کھو دے گا ۔ دوسری جانب پاکستان کاسیمی فائنل کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش سے اچھے مارجن سے میچ جیتنا ہی کافی نہیں بلکہ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ سے ہارنا بھی ضروری ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں