ورلڈکپ؛ گرین شرٹس کے ابتدائی 3 بیٹرز پویلین روانہ، کپتان بابراعظم بھی ناکام

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف 23 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنالیے۔

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم اوپنر کے فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سہارا فراہم کیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 92 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
نیدرلینڈز کی جانب وین بیک، پال وین میکرین اور کولن ایکرمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کیخلاف کامیابی سے کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیدر لینڈز کو بڑا ہدف دیکر پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں