ورلڈ کپ: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ گر گئی

حیدر آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ گر گئی۔

سری لنکن اوپنر کوشال پریرا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں