ترکیہ نے 6 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری اینٹری دینے کا اعلان کر دیا

انقرہ:ترکی نے سیاحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی رابطوں کومضبوط کرنے کیلئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 6 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین اور عمان کے شہریوں کے لیے ویزا فری رسائی کا اعلان کیا۔اس تاریخی فیصلے کی وجہ سے ان ممالک کےسیاح اب ویزہ حاصل کرنے کی فکر کیے بغیر ترکی کے شاندار مناظر اور بھرپور ثقافتی میراث سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔90 دن کے ویزا فری قیام کے ساتھ، ترک صدر رجب طیب اردوان کے دستخط کردہ حکم نامے نے سیاحوں کے لیے رسائی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد سیاحوں کو ترکی آنے کی ترغیب دینا اور اس کے لذیذ کھانوں، خوبصورت ساحلوں اور ثقافت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں