عالمی میڈیا حماس کیخلاف اسرائیلی ناکامی کا تمسخر اڑانے لگا

غزہ: عالمی میڈیا بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کیخلاف کارروائیوں میں اسرائیلی ناکامی کا تمسخر اڑانے لگا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے رپورٹر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے جوتے اور دیگر سامان اٹھاتے ہوئے بولی اسرائیلی فوج کے لیے اہم کامیابی، اہلکار یحییٰ سنوار کے جوتے تک پہنچ گئے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری بدترین حملوں میں اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 55 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں