مفتاح اسماعیل نے نئی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کو ناگزیر قراردیدیا

اسلام آباد: سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے نئی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کو ناگزیر قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئی حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر ہے اگر نئی حکومت پروگرام کرلیتی ہے تو معیشت بہتری کی جانب جائے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں وقت لگا تو معیشت کو مشکلات ہوسکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب وقت پرآئی ایم ایف معاہدہ نہیں ہوتا تو غیریقینی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔مفتاح اسماعیل نے وضاحت کی کہ ہم نے ری امیجنگ پاکستان میں کبھی بھی نہیں کہ سیاسی پارٹی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں