بھارتی وزیر اور اداکارہ سمرتی ایرانی کا مدینے کا دورہ

ریاض: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بی جے پی کی کابینہ کی وزیر سمرتی ایرانی حج اور عمرے سے متعلق معاہدے کے لیے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دورے میں سمرتی ایرانی کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن بھی اعلیٰ حکام سمیت موجود ہیں۔

بھارتی وفد نے سعودی حکام سے ملاقات میں حج 2024 سے متعلق ویزہ پالیسی اور سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی طے پایا۔
معاہدے کے تحت مطابق بھارت کا حج کوٹا 1 لاکھ 75 ہزار اور 25 ہے جن میں سے 35 ہزار 5 عازمین حج گروپ آپریٹرز جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 20 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر مقدس طے کریں گے۔

سمرتی ایرانی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں سعودی دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی ٹوئٹ میں سمرتی ایرانی نے دورۂ سعودی عرب کے دوران مدینے کے مقدس مقامات کو بھی دیکھا۔

بھارتی اداکارہ سمرتی ایرانی نے لکھا کہ مدینے کے مقدس مقامات کا دورہ تاریخی سفر تھا۔ مدینہ اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے جس میں مسجد نبوی، احد کے پہاڑ اور اسلام کی پہلی مسجد قبا ہے جن کے اطراف کا دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں