بئی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں عمر اکمل کی شمولیت پر آئی سی سی نے بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پاکستانی بیٹسمین کیلئے گرین سگنل دے دیا۔بھارت کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ عمر اکمل کیخلاف میچ فکسنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔آئی سی سی کے مطابق عمر اکمل پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی کوئی پابندی نہیں ہے اور میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران وہ انٹرنیشنل میچوں میں کھیل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر اکمل نے ایک اںٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں انہیں میچ کے دوران دو گیندیں چھوڑنے کیلئے دو لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔عمراکمل کے اس بیان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں لیکن ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔مڈل آرڈر بیٹسمین کی طویل عرصے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ 22 مارچ سے آسٹریلیا کیخلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریزکے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے ۔یاد رہے کہ عمر اکمل کی جانب سے انکشاف کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان کا بیان ریکارڈ کیا تھا تاہم گورننگ باڈی حکام ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے تھے لہٰذا اس معاملے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔خراب فارم اور ڈسپلن سے متعلق معاملات کی وجہ سے عمر اکمل ٹیم سے باہر رہے اور میچ فکسنگ کے بارے میں تحقیقات کے سبب ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا البتہ آئی سی سی کی جانب سے وضاحت کے بعد وہ مکمل توجہ کے ساتھ سیریز میں حصہ لیں گے ۔
شوبز
دلچسپ وعجیب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments