24 سالہ دولہے نے شادی ہال میں خودکشی کر لی

نئی دہلی : بھارت میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔دولہے نے شادی سے کچھ منٹ قبل شادی ہال میں خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں 24 سالہ سافٹ وئیر انجینئر نے اپنی شادی کے روز ہال کے میک اپ روم میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہر حیدرآباد کے شادی ہال میں جشن کا سماں تھا۔

24 سالہ سافٹ وئیر انجئیر سندیپ کی شادی تھی۔دولہا دلہن کے گھر والے اور مہمانوں کی وجہ سے گہما گہمی عروج پر تھی۔دلہن بھی منتظر تھی لیکن سندیپ میک روم سے باہر نہ نکلا۔اہل خانہ نے کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا، اہل خانہ کے متعدد بار دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہ آیا،جس کے بعد دولہے کے اہل خانہ سمیت شادی ہال میں موجود مہمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ آخر اتنی دیر ہو گئی سندیپ دروازہ کیوں نہیں کھول رہا۔

میک روپ کا دروزاہ توڑا گیا تو اندر کے منظر نے ایک قیامت برپا کر کے رکھ دی۔میک اپ روم میں سندیپ پنکھے سے لٹکا ہوا تھا اور اس کی روح پرواز کر چکی تھی۔شادی کی تقریب میں کہرام مچ گیا۔خوشیوں کی محفل کچھ ہی لمحوں میں غم میں تبدیل ہو گئی۔دولہے کو اسپتال لایا گیا تاہم وہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ڈاکٹر نے سندیپ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سندیپ کو مرے ہوئے دو گھنٹے ہو گئے ہیں۔

نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔ابتدائی طور پر خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 24 سالہ سندیپ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔نوجوان کے اہل خانہ سمیت دیگر اہل علاقہ بھی اس بات میں رنج میں مبتلا ہیں کہ آخر ایک نوجوان کے شادی کے روز خودکشی کرنے کی پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے۔نوجوان کی تصاویر بھی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں