مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

پشاور(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ حریم شاہ کے تعلقات کی خبروں کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی اور آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی ہوٹل میں ایک رقص کی محفل ہے جس میں حریم شاہ گلوکاروں کے گانوں پر محو رقص ہیں اور رکن اسمبلی ان کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں اور اس دوران محمد امین کے دوست حریم شاہ پر پیسے لٹاتے رہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رکن اسمبلی محمد امین نے کہا ہے کہ ویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے، حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں